گلوکاری کے ساتھ اداکاری کے میدان میں بھی خود کو منوانا سونے پر سہاگے والی بات ہے ‘ عاصمہ لتا

خوش قسمت ہوں خدا کی ذات نے دونوں شعبوں میں زبردست کامیابیاں عطاء کی ہیں‘ اداکارہ و گلوکارہ کی گفتگو

بدھ 18 جنوری 2017 12:42

گلوکاری کے ساتھ اداکاری کے میدان میں بھی خود کو منوانا سونے پر سہاگے والی بات ہے ‘ عاصمہ لتا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2017ء) اداکارہ وگلوکارہ عاصمہ لتا نے کہا ہے کہ شوبز کی فیلڈ میں کسی ایک شعبے میں کامیابی حاصل کرنا کمال ہے مگر گلوکاری کے ساتھ اداکاری کے میدان میں بھی خود کو منوانا سونے پر سہاگے والی بات ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے ’’ این این آئی ‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ میں ان خوش نصیب لوگوں میں سے ہوں جنہوں نے اداکاری اور گلوکاری دونوں شعبوں میں بھرپور کامیابیاں سمیٹیں ، جب میں شوبز کی فیلڈ میں آئی تو گلوکاری میری پہچان بنی اور میں نے متعدد فلموں کے گانے ریکارڈ کرائے اور بعد میں بطور ہیروئن فلموں میں کام کر کے وہاں بھی کامیابیاں حاصل کیں ۔

عاصمہ لتا نے کہا کہ شوبز کے دو شعبوں میں بھرپور مقبولیت کم لوگوں کے ہی حصے میں آتی ہے اور میں خوش قسمت ہوں کہ مجھے خدا کی ذات نے دونوں شعبوں میں زبردست کامیابیاں عطاء کی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ میری کامیابیوں میں میری اپنی محنت کے ساتھ میڈیا کا بھرپور تعاون رہاہے، اگر میڈیا مجھے پرموٹ نہ کرتا تو شاید میں آج بھی جدوجہد کے دور سے گزر رہی ہوتی ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں