فلم’’ مولا جٹ ‘‘کا ری میک، فواد خان نے اپنا وزن بڑھا لیا

گزشتہ 10 سالوں میں فواد نے اپنے کرداروں میں ڈھلنے کیلئے مختلف روپ دھارے

جمعہ 20 جنوری 2017 11:57

فلم’’ مولا جٹ ‘‘کا ری میک، فواد خان نے اپنا وزن بڑھا لیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2017ء)اداکار فواد خان نے پاکستان کی مشہور زمانہ پنجابی فلم مولا جٹ کے کردار میں ڈھلنے کیلئے اپنا وزن بڑھا لیا ہے۔ بالی ووڈ سٹار عامر خان کو مسٹر پرفیکشنسٹ کہا جاتا ہے کیونکہ وہ اپنے کردار میں ڈھلنے کیلئے جہاں جاندار اداکاری کا سہارا لیتے ہیں تو وہیں اپنا حلیہ اور جسامت تک تبدیل کر لیتے ہیں۔

گزشتہ 10 سالوں میں انہوں نے اپنے کرداروں میں ڈھلنے کیلئے مختلف روپ دھارے۔

(جاری ہے)

عامر خان کی دیکھا دیکھی اب دوسرے اداکاروں میں بھی یہ رجحان تیزی سے پروان چڑھ رہا ہے۔اطلاعات ہیں کہ مشہور زمانہ پنجابی فلم مولا جٹ کے ری میک کیلئے اداکار فواد خان نے اپنا وزن بڑھانا شروع کر دیا ہے تا کہ وہ کردار مین ڈھل سکیں۔ گزشتہ سال سے میڈیا میں یہ خبریں گردش کر رہی ہیں کہ فلم وار سے شہرت پانے والے ہدایتکار بلال لاشاری مولا جٹ کا ری میک بنانے جا رہے ہیں جس کے کرداروں کیلئے انہوں نے فواد خان اور حمزہ علی عباسی کو کاسٹ کیا ہے۔ خیال رہے کہ 1979ء میں ریلیز ہونے والی اس پنجابی فلم میں مرحوم سلطان راہی نے مولا جٹ جبکہ مصطفیٰ قریشی نے نوری نت کا کردار نبھایا تھا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں