خرم صابری نے مقامی یونیورسٹی میں اپنی پرفارمنس سے سماں باندھ دیا

جمعہ 20 جنوری 2017 12:37

خرم صابری نے مقامی یونیورسٹی میں اپنی پرفارمنس سے سماں باندھ دیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2017ء) لیجنڈ قوال غلام فرید صابری ( مرحوم ) کے ہونہار شاگرد خرم صابری نے گزشتہ روز لاہور کی مقامی یونیورسٹی میں اپنی پرفارمنس سے سماں باندھ دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق خرم صابری نے اپنے استاد غلام فرید صابری کی گائی ہوئی قوالیاں پیش کر کے سماں باندھ دیا اور حاضرین سے بھرپور داد حاصل کی ۔شدید سردی کے باوجود خرم صابری تین گھنٹے تک پرفارم کرتے رہے اور ہال میں موجودشرکاء ان کی قوالیوں پر جھومتے نظر آئے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں