شان اور صائمہ نور کی پرانی فلموں کا سینما گھروں م میں ریلیز کا تسلسل جاری

جمعہ 20 جنوری 2017 12:37

شان اور صائمہ نور کی پرانی فلموں کا سینما گھروں م میں ریلیز کا تسلسل جاری
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2017ء) پاکستان فلم انڈسٹری کے معروف اداکار شان اور صائمہ نور کی پرانی فلموں کا سینما گھروں م میں ریلیز کا تسلسل جاری ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نئے سال کے آغاز سے لے کر پہلے ابتدائی تین ہفتوں تک شان کی پرانی فلمیں سینما گھروں کی زینت بنی رہیں اور گزشتہ روز بھی شان اور صائمہ نور کی فلم ’’ سرکار ‘‘ میٹرو پول سینما ،فلم ’’ وحشی غنڈا ‘‘ اوڈین سینما اور فلم ’’ بالا بدمعاش ‘‘ کیپٹل سینما میں نمائش کے لئے پیش کی گئی۔ جبکہ اس کے علاوہ سینئر اداکار رنگیلا ،آسیہ اور منور ظریف کی فلم ’’ دو رنگیلے ‘‘ بھی نگینہ سینما میں ریلیز ہوئی ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں