پنجابی فلموں میں کام کر نے سے خوفزدہ نہیں ہوں‘فلم سٹار فواد خان

اتوار 22 جنوری 2017 13:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جنوری2017ء)فلم سٹار فواد خان نے کہا ہے کہ پنجابی فلموں میں کام کر نے سے خوفزدہ نہیں ہوں اگر کسی اچھی فلم میں موقعہ ملے گا تو ضرور کام کروں گا ‘مجھے پاکستانی فلم انڈسڑی سے بہت زیادہ محبت ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹرویو میں فلم سٹار فواد خان نے کہا کہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ پاکستانی فلم انڈسڑی کی مضبوطی میں پنجابی فلموں کا ہمیشہ سے اہم کردار رہا ہے اور اگر مجھے بھی پنجابی فلموں میں کام کر نے کا موقعہ ملا تو ضرورکام کروں گا کیونکہ مجھے بھی پاکستانی فلم انڈسڑی اور اسکی ترقی سے بہت محبت ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں