حقیقی زندگی کو خوبصورت بنانے کے لیے کوشاں ہوں، ااداکارہ ریما

منگل 24 جنوری 2017 11:23

حقیقی زندگی کو خوبصورت بنانے کے لیے کوشاں ہوں، ااداکارہ ریما
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2017ء) معروف اداکارہ ریما نے کہا ہے کہ فلموں میں بہت سے کردار ادا کیے اوراپنی بہترین پرفارمنس سے ان میں حقیقت کے رنگ بھی بھرے لیکن اب حقیقی زندگی کومزید خوبصورت کرنے کے لیے جوکچھ ضروری ہے اس پرعمل پیرا اور کوشاں ہوں۔

(جاری ہے)

لیکن اس کے ساتھ ساتھ بطور پروڈیوسر اور ہدایتکارہ کام کرتی رہوں اوراپنی فلموں کے ذریعے نئے ٹیلنٹ کو متعارف کراؤں گی۔

اپنے ایک انٹرویو میں ادکارہ ریما نے کہا کہ پاکستان میرا وطن ہے، اس نے مجھے پہچان دی اوراسی کی وجہ سے آج پوری دنیا میں لوگ مجھے ریما خان کے نام سے جانتے ہیں۔ اس لیے پاکستان آنا جانا لگا رہے گا مگریہاں سے واپس جاتے ہوئے بہت اداس ہو جاتی ہوں۔ انھوں نے کہا کہ بطورمیزبان بھی کچھ کام کیا اورمستقبل میں بھی اسی طرح اپنی صلاحیتوں کے بل پرکام کرتی دکھائی دوں گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں