اداکار ہمایوں سعید کے والد کے انتقال پر شوبز حلقوں کی جانب سے اظہار تعزیت

منگل 24 جنوری 2017 12:06

اداکار ہمایوں سعید کے والد کے انتقال پر شوبز حلقوں کی جانب سے اظہار تعزیت
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2017ء) معروف اداکار ہمایوں سعید کے والد کے انتقال پر شوبز حلقوں کی جانب سے تعزیت کا اظہار کیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق اداکار ہمایوں سعید کے والد محمد سعید اتوار کے روز انتقال کر گئے تھے ۔

(جاری ہے)

ان کی وفات پر کراچی اور لاہور سے تعلق رکھنے والے فنکاروں جاوید شیخ ، محمود اسلم ، یاسر نواز ، اسلم شیخ ، عمر شریف ، ساحر لودھی ، ندا یاسر ، شیبا بٹ ، آصمہ لتا ، سلیم شیخ ، مہوش حیات ، ماہرہ خان ، افتخار عفی ، کاشف نثار ، عامر یوسف ، ذوالقرنین حیدر سمیت دیگر نے ہمایوں سعید سے تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور بلند درجات کے لئے دعا کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں