ڈرامہ ڈائریکٹر افتخار عفی نے ذوالقرنین حیدر کو نئی ڈرامہ سیریل ’’ بے بی ‘‘ میں کاسٹ کر لیا

منگل 24 جنوری 2017 12:06

ڈرامہ ڈائریکٹر افتخار عفی نے ذوالقرنین حیدر کو نئی ڈرامہ سیریل ’’ بے بی ‘‘ میں کاسٹ کر لیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2017ء) نامور ڈرامہ ڈائریکٹر افتخار عفی نے سینئر اداکار ذوالقرنین حیدر کو اپنی نئی ڈرامہ سیریل ’’ بے بی ‘‘ میں کاسٹ کر لیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈرامہ رائٹر افتخار عفی نے نجی ٹی وی چینل کے لئے بنائی جانے والی ڈرامہ سیریل ’’ بے بی ‘‘ میں فلم ، ٹی وی اور اسٹیج کے سینئر اداکار ذوالقرنین حیدر کو مرکزی کردار کے لئے کاسٹ کیا ہے ۔ذوالقرنین حیدر ڈرامہ سیریل کی ریکارڈنگ میں حصہ لینے کے لئے رواں ہفتے کراچی روانہ ہو جائیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل افتخار عفی نے لاہور کی سینئر اداکارہ شیبا بٹ کو بھی اسی ڈرامہ سیریل میں کاسٹ کیا ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں