آصف علی راہی نے اے آر کے نام سے ذاتی پروڈکشن ہائوس بنا لیا

مارچ میں ڈرامہ سیریل کی ریکارڈنگ کا سلسلہ شروع کیا جائے گا

ہفتہ 18 فروری 2017 13:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2017ء)اسٹیج ڈرامہ پروڈیوسر آصف علی راہی نے اے آر کے نام سے اپنا ذاتی پروڈکشن ہائوس بنا لیا ۔ اس ادارے کے بینر تلے ٹی وی ڈرامہ ، فلم ، آڈیو اور ویڈیو المبز کے ساتھ دیگر پروگرام بنائے جائیں گے۔

(جاری ہے)

اے آر پروڈکشن نے سینئر اداکار علی اعجاز کے ساتھ مل کر اپنا پہلا پراجیکٹ شروع کر دیا ہے جس کے رائٹر و ڈائریکٹر علی اعجاز ہیں جس میں اسٹیج اور ٹی وی کے فنکار کام کریں گے۔

آصف راہی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری دیرینہ خواہش تھی کہ میں ٹی وی ڈرامہ سیریل بنائوں اور اس حوالے سے میری سینئر اداکار علی اعجاز سے ملاقات ہوئی جنہوں نے چند سال قبل ایک ڈرامے کا سکرپٹ مکمل کر رکھا ہے جسے دیکھنے کے بعد میں نے فوری طور پر ڈرامہ سیریل بنانے کا فیصلہ کر لیا اور اب مارچ میں ڈرامہ سیریل کی ریکارڈنگ کا سلسلہ شروع کر دیا جائے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں