منفی تنقید ہمارے ہاں رواج بن چکی ہے‘ اداکارہ نیلم منیر

بدھ 22 فروری 2017 11:54

منفی تنقید ہمارے ہاں رواج بن چکی ہے‘ اداکارہ نیلم منیر
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2017ء) اداکارہ نیلم منیر نے کہا ہے کہ منفی تنقید ہمارے ہاں رواج بن چکی ہے جو بھی اداکار کامیابیوں کی بلندیوں پر جاتا ہے دوسرے اس کی ٹانگ کھینچنے میں مصروف ہوجاتے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا شوبز کی دنیا میں جہاں میرے بڑے اچھے دوست ہیں وہیں حاسدین بھی موجود ہیں لیکن مجھے ان کی پروا ہ نہیں جو کسی نہ کسی طرح میری شہرت کو نقصان پہنچانے کے در پے رہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایسے لوگ صرف اپنی شناخت بنانے کے لئے بڑے سٹارز پر تنقید کرتے ہیں، اس طرح کے منفی روئیے اپنانے والوں کو پہلے اپنے گریبان میں جھانک لینا چاہیے اور پھر وہ دوسروں پر تنقید کریں ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں