پنجاب سکواش ایسوسی ایشن کی مجلس عاملہ کا اجلاس ،ْمختلف امورپر تبادلہ خیال

روواں سال کیلئے چار انٹرنیشنل ٹورنامنٹس اور دیگر لوکل ٹورنامنٹس کا انعقاد سمیت کئی فیصلے کئے گئے

بدھ 18 جنوری 2017 12:18

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2017ء) پنجاب سکواش ایسوسی ایشن کی مجلس عاملہ کا اجلاس گذشتہ روز پنجاب سکواش کمپلیکس میں ہوا جس کی صدارت پنجاب سکواش ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر ندیم مختار نے کی،اجلاس میں،سینئر نائب صدر سہیل خان، نائب صدور عمر سعید، عمران مختارچودھری، طارق فاروق رانا،منصور احمد، سیکرٹری شیراز سلیم، خزانچی صدیق ملک،مجلس عاملہ کے ارکان عمر سلامت، خان آصف، تانیہ ملک نے شرکت کی۔

سینئر نائب صدر سہیل خان نے نومنتخب صدر ڈاکٹر ندیم مختار کو خوش آمدید کہا۔ ڈاکٹر ندیم مختار نے تمام ممبران کا ان پر اعتماد کرنے پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان کی کوشش ہے کہ سکواش کا کھیل پنجاب میں مزید فروغ پائے۔اجلاس میں کئی اہم فیصلے کئے گئے جن میں روواں سال کیلئے چار انٹرنیشنل ٹورنامنٹس اور دیگر لوکل ٹورنامنٹس کا انعقاد شامل ہے، جن میں ایک 15 ہزار ڈالر، ایک دس ہزار ڈالر اور دو پانچ پانچ ہزار ڈالر کے انٹرنیشنل ٹورنامنٹ شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر ندیم مختار نے سیکرٹری شیراز سلیم اور ہاؤس کی منظوری سے مختلف کمیٹیاں تشکیل دیں جن میں سلیکشن کمیٹی، ٹریننگ اینڈ کوچنگ کمیٹی، رولز اینڈ ریگولیشن کمیٹی، ڈسپلنری کمیٹی، ٹورنامنٹ اینڈ لیگ کمیٹی اور دیگر شامل ہیں۔ سیکرٹری شیراز سلیم نے ہائوس کو پنجاب سکواش کے کھلاڑیوں کی کارکردگی، پچھلے چند سالوں میں سکواش کورٹس میں ہونے والے ڈویلپمنٹ کے متعلق تفصیل سے آگاہ کیا، اجلاس کے اختتام میں ڈاکٹر ندیم مختار نے سید شہریار علی کا پنجاب سکواش کوبطور ایگزیکٹو کمیٹی ممبر جوائن کرنے پر شکریہ اداکیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں