بھارتی بلائنڈ کرکٹ ٹیم رواں برس پاکستان کی مہمان بنے گی

منگل 24 جنوری 2017 11:54

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جنوری2017ء) بھارتی بلائنڈ کرکٹ ٹیم رواں برس کے آخر میں پاکستان کی مہمان بنے گی۔پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین سید سلطان شاہ کے مطابق بلو شرٹس ایک روزہ اور ٹوئنٹی 20 میچزکی سیریز میں حصہ لینے کیلیے پاکستان کا دورہ کریں گے۔

(جاری ہے)

اس ماہ کے آخر میں بھارت میں شیڈول دوسرے ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے 17 رکنی اسکواڈ کا اعلان آج منگل یا کل بدھ کوکیا جائے گا، بھارتی سفارتخانے سے ویزے 25 جنوری کو ملنے کی امید ہے۔۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں