پاکستان اور بھارت کی ٹیسٹ سیریز انگلینڈ میں کھیلے جانے کا امکان،محدود اوورز کا حصہ اس سال سری لنکا جبکہ ٹیسٹ سیریز آئندہ سال انگلینڈ میں کھیلی جا سکتی ہے، انگلش بورڈ کے سربراہ جائلز کلارک نے سیریز کی انگلینڈ میں میزبانی کی پیشکش کی ہے، دو ہزار سترہ میں دونوں ملکوں کے درمیان ایک مکمل سیریز بھی کھیلی جائے گی، بھارتی میڈیا

جمعرات 26 نومبر 2015 08:48

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26نومبر۔2015ء) پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹیسٹ سیریز انگلینڈ میں ہونے کا امکان پیدا ہو گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق انگلش بورڈ کے سربراہ جائلز کلارک نے سیریز کی انگلینڈ میں میزبانی کی پیشکش کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بھارت کی سیریز دو مرحلوں میں کھیلے جانے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

محدود اوورز کا حصہ اس سال سری لنکا جبکہ ٹیسٹ سیریز آئندہ سال انگلینڈ میں کھیلی جا سکتی ہے۔

انگلش کرکٹ بورڈ کے سربراہ جائلز کلارک نے شہر یار خان اور ششانک منوہر کی دبئی ملاقات کی تفصیلات نہیں بتائیں تاہم بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق دونوں بورڈز کے درمیان سیریز سے متعلق معاہدہ طے پا گیا ہے۔انڈین میڈیا کی جانب سے یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ دو ہزار سترہ میں دونوں ملکوں کے درمیان ایک مکمل سیریز بھی کھیلی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :