ہمارے خاندان کی کوششوں کی بدولت ضلع ،ترقی وخوشحالی کی راہ پر گامزن ہے،ہمایون سیف اللہ خان

مخالفین کی مخالفت کے باوجود علاقے میں ترقی وخوشحالی کا منشور جاری رکھیں گے، استقبالیہ تقریبات سے خطاب

جمعہ 13 جنوری 2017 22:46

لکی مروت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جنوری2017ء) سینئر پارلیمنٹرین ہمایون سیف اللہ خان نے کہا ہے کہ ان کے خاندان مخالفین کی طرح کھوکھلے نعروں وجھوٹے وعدوں کی سیاست نہیں کرتے ہیںیہی وجہ ہے کہ ہمارے خاندان کی کوششوں کی بدولت ضلع ،ترقی وخوشحالی کی راہ پر گامزن ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے دورہ لکی مروت کے موقع پر آدمزئی ،پہاڑخیل پکہ میں الگ الگ استقبالیہ تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

سابق ایم این اے غلام الدین خان ،ناظم جاید خان ،حاجی اجمل خان،آمیر مشال خان سمیت دیگر مشران علاقہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔علاقہ پہنچنے پر لوگوں نے ہمایون سیف اللہ خان کا پرتباک استبال کرتے ہوئے کیا انہیں ہار پہنائے گئے۔ہمایون سیف اللہ خان نے خروبہ نالہ آدمزئی میں رابطہ سڑک کے ساتھ بارہ لاکھ روپے کی لاگت سے زیر تعمیر حفاظتی پشتے پر جاری کام کا معائنہ کیااور انہوں نے متعلقہ حکام کو پشتے کی کام کو ہر لحاظ سے معیاری بنانے اور اسے جلد تکمیل کرنے کی ہدایت کی۔

(جاری ہے)

ہمایون سیف اللہ خان نے کہا کہ ان کے خاندان نے لکی مروت کو درجہ دینے ،عظیم الشان فیکٹری کا قیام ،کرم تنگی ڈیم منصوبے پر کام کاا ٓغاز ،تین132کے وی الگ الگ گریڈ سٹیشنوں کا قیام، آبنوشی و آبپاشی وغیرہ جو وعدے کئے ان کو اللہ تعالیٰ کی فضل وکرم سے عملی جامہ پہنایا گیا ہے ۔انہوں نے واضح کیا کہ مخالفین کی مخالفت کے باوجود علاقے میں ترقی وخوشحالی کا منشور جاری رکھیں گے اور انشاء اللہ ضلع وعوام کیلئے آواز بلند کرکے ہر فورم پر اپنا کردار ادا کریں گے۔

لکی مروت میں شائع ہونے والی مزید خبریں