گجرات میں گیس کا پریشر بہتر بنانے کیلئے 2آپریشنل فیز مکمل کرلئے ، احسان اللہ

جمعہ 13 جنوری 2017 23:27

لالہ موسیٰ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جنوری2017ء) ریجنل جنرل مینجر سوئی نادرن گیس کمپنی احسان اللہ بھٹی نے کہا ہے کہ گجرات کے مختلف علاقوں میں گیس کا پریشر بہتر بنانے کیلئے 2آپریشنل فیز کو مکمل جبکہ مزید پانچ منصوبوںکا پی سی ون تیار ہے،جلالپور جٹاں میں22کلومیٹر طویل گیس پائپ لائنز کی تبدیلی کے ساتھ گیس گرڈ کی بھی تعمیر کی جائے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ گجرات میںچوک پاکستان سے اقبال چوک تک اور محلہ چاہ گوراں میں ایک کلو میٹر طویل چار انچ قطر کی پائپ لائنز بچھائی گئیں ہیں جس پر 5ملین روپے خرچ ہوئے ہیں، انہوںنے بتایا کہ جنرل بس اسٹینڈ سے کچہری چوک تک سات کلو میٹر طویل 12انچ قطر کی پائپ لائن بچھانے کی منظوری دی جاچکی ہے، 8کروڑ روپے لاگت کے اس منصوبہ پر جلد کام شروع کر دیا جائے گا جس کی تکمیل سے شہر کے بیشتر علاقوں میں گیس کے کم پریشر کا مسئلہ حل ہو جائے گا، ریجنل جنرل مینجر احسان اللہ بھٹی نے بتایا کہ جلالپور جٹاں میں کم پریشر کی شکایات کے ازالہ کیلئے جامع منصوبہ بنایا گیا ہے جس پر 15کروڑ روپے اخراجات کا تخمینہ ہے، اس منصوبے کے تحت شہر میں 22کلو میٹر بڑے قطرکی پائپ لائن بچھائی جائے گی نیز سپلائی کو کنٹرول کرنے کیلئے گرڈ بھی بنایا جائے گا، انہوںنے کہا کہ حکومت پاکستان کی ہدایات کے مطابق اور ایم ڈی سوئی نادرن گیس کی زیر نگرانی گیس فراہمی کے حوالے سے شہریوں کے مسائل کم سے کم رکھنے کیلئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں ، انہوں نے شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ گیس ہیٹر کے استعمال سے گریز کریں ، گیز ر صرف بوقت ضرورت استعمال کیا جائے نیز کمپریسر استعمال کرنیوالوں کی نشاندہی کی جائے اوراس مقصد کیلئے جنرل مینجر کے ٹیلی فون نمبر 053-9260451ڈپٹی جنرل مینجر محمد اشرف کے موبائل فون نمبر 03346566627-0539260453اور انجینئر حارث کے موبائل فون نمبر 03000600591پر اطلاع دی جائے۔

متعلقہ عنوان :

لالہ موسیٰ میں شائع ہونے والی مزید خبریں