گجرات پولیس کا نیشنل ایکشن پلان کے تحت ضلع میں کریک ڈائون جاری

جمعہ 20 جنوری 2017 23:08

لالہ موسیٰ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2017ء) گجرات پولیس کا نیشنل ایکشن پلان کے تحت ضلع میں کریک ڈائون جاری ،ڈی پی او سہیل ظفر چٹھہ کی ہدایت پر گجرات پولیس نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت وضع کردہ قوانین جس میں سائونڈ سسٹم ایکٹ ،عارضی رہائش کا ایکٹ ،ولنریبل اسٹیبلشمنٹ ایکٹ ،وال چاکنگ اور اسلحہ آرڈیننس کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرکے ماہ رواں میں اب تک کل 74مقدمات درج کرکے 77 افراد کو گرفتار کرلیا ۔

(جاری ہے)

جس میں اسلحہ آرڈیننس کے تحت 30مقدمات ،سائونڈ سسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر 27مقدمات درج کئے گئے ۔اس کے علاوہ ولنریبل اسٹیبلشمنٹ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر 14افراد کے خلاف مقدمات درج کئے گئے اور عارضی رہائش ایکٹ کے 3مقدمات درج کئے گئے ۔ ڈی پی او گجرات سہیل ظفر چٹھہ نے اس موقع پر کہا کہ ضلع کو جرائم سے پاک کرنے اور عوام الناس کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

لالہ موسیٰ میں شائع ہونے والی مزید خبریں