ڈگری کالج لنڈی کوتل میں سٹاف کی کمی سمیت پانی وبجلی کافقدان

جمعہ 6 جنوری 2017 19:01

لنڈی کوتل۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جنوری2017ء) گورنمنٹ ڈگری کالج لنڈی کوتل کئی مسائل سے دوچار ہے اور میں سٹاف کی کمی، پانی و بجلی کا فقدان ہے ،کلاس رومز کی ابتر صورتحال سمیت بنیادی مسائل سے طلباء مشکلات کا شکار ہیں اور کوئی پرسان حال نہیں ہے۔ کالج طلباء کے مطابق گورنمنٹ ڈگری کالج لنڈی کوتل عرصہ دراز سے کئی بنیادی مسائل سے دو چار ہے۔

(جاری ہے)

بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ نے طلباء کی پڑھائی کو بری طرح متاثر کیا ہے اور 22گھنٹے بجلی کی لوڈشیڈنگ کے باعث پینے کا پانی بھی ناپید ہے، پولیٹیکل انتظامیہ کالج کو یومیہ ایکُ ٹینکر پانی فراہم کرتا ہے جوکہ 800 طلباء اور کالج سٹاف کے لئے ناکافی ہے۔ لوڈشیڈنگ کے باعث سائنس لیب اور کمپیوٹر لیب سے بھی طلباء مستفید نہ ہو سکے۔ فرنیچر کم اور ناقابل استعمال ہے۔

کالج عملہ طلباء سے ہرسال داخلہ فیس میں کالج میگزین کے تدوین کے لئے اضافی فیس وصول کرتا ہے تاہم کئی سالوں سے کالج میگزین شائع نہیں کیا گیا۔طلباء کا ارباب اختیار سے صلاح احوال کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کالج کے لئے قریب لنڈی کوتل گرڈ سٹیشن سے بجلی کی الگ لائن فراہم کی جائے تو کالج کے کئی بنیادی مسائل حل ہو سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لنڈی کوتل میں شائع ہونے والی مزید خبریں