لنڈی کوتل‘ طورخم بارڈر پر افغانستا ن سونے کی سمگلنگ کی کوشش ناکام ‘سامان سے ایک کلو 55گرام سونا بر آمد

ہفتہ 14 جنوری 2017 21:05

لنڈی کوتل۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جنوری2017ء)پاک افغان بارڈر طورخم پر افغانستا ن کو سونے کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی ،کسٹم حکام نے ڈیپارچر سکینر میں سامان سے ایک کلو 55گرام سونا بر آمد کیاگیا ،ملزم موسیٰ خان سکنہ افغانستان کو گر فتا رکر کے مذید تفتیش شروع کر دی ،کسٹم ذرائع پاک افغان بارڈر طورخم میں کسٹم حکام نے پاکستان سے افغانستان کو سونے کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی کسٹم سپر ٹنڈنٹ نعیم نے میڈیا کو بتا یا کہ ڈیپارچر سکینگ میں افغان باشندے موسی خان ولد مولا نور سکنہ افغانستا ن کے سامان سے ایک کلو 55گرام سو نا برا مدہو ا ملز م کو گر فتار کرکے مذید تفتیش کیلئے حوالات منتقل کر دیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ آنے جانے والے افراد کی سخت چیکنگ کی جارہی ہیں اور اس سے پہلے بھی سونے سمیت کرنسی اور منشیات کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی ہیں انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں کسی کوئی رعایت نہیں کی جائیگی اور سامان سمیت عام لوگوں پر بھی کڑی نظررکھی جا رہی ہیں

لنڈی کوتل میں شائع ہونے والی مزید خبریں