کسٹم حکام نے طورخم بارڈرپرافغان باشندے کوچارکلوچرس سمیت گرفتارکرلیا

جمعہ 20 جنوری 2017 20:35

لنڈیکوتل۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2017ء)خیبر ایجنسی طورخم بارڈر پر کسٹم حکام نے تلاشی کے دوران افغان باشندے سے 4کلو 600 گرام اعلی کوالٹی کی چرس بر آمد کرکے ملزم کو گرفتا رکرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق طورخم بارڈر پر کسٹم حکام نے افغانستان سے آنے والے باشندے سے سکینر چیکنگ کے دوران چار کلو چھ سو گرام چرس برآمد کر کے ملزم عیسیٰ خان ولد اسلم کو گرفتار کر کے پشاور کسٹم ہائوس منتقل کر دیا گیا، طورخم کسٹم کے سپرنٹینڈنٹ نعیم خان نے رابطے پر بتایا کہ گزشتہ دو مہینوں کے دوران سونے اور بھاری مقدار میں چرس کی سمگلنگ ناکام بنادی ہیں اور چیکنگ کا سلسلہ مزید سخت کر دیا گیا ہے تاکہ سونے اور منشیات کی غیر قانونی سمگلنگ کی روک تھام ممکن ہو سکے۔

لنڈی کوتل میں شائع ہونے والی مزید خبریں