جمرود کالج طلباء کا پاک افغان شاہراہ پر وظائف بندش کیخلاف دھرنا

پیر 13 فروری 2017 20:31

لنڈی کوتل۔13 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 فروری2017ء) خیبرایجنسی کالج طلباء نے تعلیمی وظائف کی بندش کے خلاف پیر کے روز جمرود کے مقام پر پاک افغان شاہراہ پر دھرنا دیکر مکمل طور پر بند کردیا ۔طلباء کے مظاہرے اور دھرنے کی وجہ سے پاک افغان شاہراہ پر ہر قسم کی گاڑیوں کی امد و رفت معطل رہا۔ طلباء دھرنے کے دوران انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کررہے تھے، انکا کہنا تھا کہ قبائیلی طلباء کے حوصلہ افزائی کیلئے تعلیمی وظائف کو بڑھانے کے بجائے گزشتہ دو سالوں سے بند کیا گیا ہے جس کی وجہ سے طلباء پڑھائی چھوڑنے پر مجبور ہوچکے ہیںجبکہ فاٹا کے پانچ ایجنسیوں کے کالجوں کو وظائف دئیے گئے ہیں لیکن خیبرایجنسی کے طلباء کو ابھی تک وظائف نہیں دیئے گئے ہیں۔

کئی گھنٹے پاک افغان شاہراہ بند ہونے کے بعداے پی اے جمرود ضیاء الرحمن، پولیٹکل تحصیلدار شکیل برکی،ایجنسی ایجوکیشن افسرمحمد جدون خان ، جمعیت علماء اسلام کے رہنمائوں مولانا غفران ، قاری جہاد شاہ اور قومی مشران ، ملک فیض اللہ جان، ملک صلاح الدین ، ملک اسرار، ملک نصیر احمد،ملک زراب، ملک زین گل ،ملک پرویز اور ایم این اے کے سیکرٹری الحاج عبد الواحدنے طلباء کیساتھ مذاکرات کئے اور طلباء کو یقین دلایا کہ تین دن کے اندر انکا مسئلہ حل ہوجائیگا۔

(جاری ہے)

بعد میں طلباء اس یقین دہانی پر پرامن طور پر منتشر ہوگئے۔

متعلقہ عنوان :

لنڈی کوتل میں شائع ہونے والی مزید خبریں