جے یو آئی (ف)سندھ کے جنرل سیکرٹری راشد محمود سومرو کی ملک بھر میں دہشت گردوں کی وحشیانہ کاروائی کی مذمت

منگل 21 فروری 2017 19:42

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 فروری2017ء) جے یو آئی (ف)سندھ کے جنرل سیکرٹری راشد محمود سومرو نے درگاہ سہیون شریف ، لاہور ملک کے دوسرے مقامات پر دہشت گردوں کی وحشیانہ کاروائی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ دہشت گردی حالیہ حملوں کو ملک اور اسلام پر حملہ تصور کرتے ہیں حملوں کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے جے یو آئی کے ترجمان کے مطابق یہ بات انہوں نے سکھر میں سعود افضل ہالیجوی ، مولانا عبدالحق مہر دیگر عہدیداران سے گفتگو کرتے ہوئے کہی راشد محمود سومرو نے کہا ہے کہ یہ بات واضح ہوچکی ہے دہشت گرد اپنے مذموم مقاصد کے حصول کے لئے ملک کو دہشت گردی کا نشانہ بنانا رہے ہیں ملک کوئی مذہبی یا اسلامی نہیں بلکہ مغربی اور امریکہ دہشت گردی کا شکار ہے تین الف کے اتحاد پاکستان کو غیر مستحکم بنانے کی سازش کررہے ہیں آرمی چیف کا افغان حکومت کو انتباہ جرات مندانہ اقدام ہے پوری قوم ملک کی سلامتی کے لئے متحد اور تیار ہے انہوں نے کہا کہ اگر سندھ حکومت مزارات کی حفاظت نہیں کرسکتی ہے تو ہمارے حوالے کردے ہمارے رضا کار مزاروں کو تحفظ کرنے کے لئے تیار ہیں ۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں