لاڑکانہ میں تین روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگیا

پیر 16 جنوری 2017 22:13

لاڑکانہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2017ء) لاڑکانہ میں تین روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگیا ہے جس کے دوران ضلع بھر میں تین لاکھ پندرہ ہزار بچوں کو پولیو سے بچاؤ کی ویکسین پلوائی جائیں گی جبکہ بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کے لے 799 پولیو ورکرٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو کہ گھر گھر جاکر اور 51 بس اسٹینڈوں، ریلوے اسٹیشنوں سمیت 82 تمام صحت مراکز مین بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں گے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر محکمہ صحت کے فوکل پرسن ڈاکٹر عبد لواحد ٹگڑ نے شہریوں اور والدین سے اپیل کی ہے کہ پولیو ورکر ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں اور اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے میں ہمارا ساتھ دیں تاکہ اس موضی مرض سے معصوم بچوں کو بچایا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں