سندھ میں صاف پانی کی فراہمی سے متعلق تشکیل کردہ کمیشن کا شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ، پانی کے نمونے حاصل کئے

منگل 17 جنوری 2017 20:35

لاڑکانہ۔ 17جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2017ء) سپریم کورٹ کی جانب سے سندھ میں صاف پانی کی فراہمی کے متعلق تشکیل کردہ کمیشن کے ہدایات پر لاڑکانہ کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عبدالغفور کلہوڑو نے ٹیم کے ہمراہ سیشن کورٹ، ڈی آئی جی آفیس، نظر محلہ، بھینس کالونی سمیت شہر کے مختلف مقامات سے پانی کے سیمپل لئے جو لیباریٹری بھیجے جائیں گے۔

(جاری ہے)

رپورٹ آنے کے بعد اقدامات اٹھائے جائیں گے جبکہ کمیشن کے سربراہ جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے بھی ٹیم کے ہمراہ شکارپور کے مختلف مقامات کا دورہ کرکے شہر میں صاف پانی اور نکاسی کے متعلق تفصیلات حاصل کیں۔

متعلقہ عنوان :

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں