پاکستان آرمی میں بطور کیپٹن شمولیت اختیار کرنے کیلئے آن لائن رجسٹریشن 3 فروری تک ہوگی

بدھ 18 جنوری 2017 22:56

لاڑکانہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2017ء) اسسٹنٹ سلیکشن اینڈ رکروٹمنٹ آفیسر پنوعاقل میجر محمد ندیم نے اپنے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا ہے کہ پاکستان آرمی میں ڈائریکٹر شارٹ کمیشن انٹری میں 2017ء کے ذریعے بطور کیپٹن شمولیت اختیار کیا جائے جس کے لئے آن لائن رجسٹریشن 9 جنوری سے 3 فروری تک ہے۔

(جاری ہے)

مزید تفصیلات حاصل کرنے کے لئے آرمی سلیکشن اینڈ رکروٹمنٹ سینٹر پنوعاقل کے ٹیلیفون نمبر 5805599-071 اور 7072357-0333 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے یا پھر پاکستان آرمی کی ویب سائیٹ www.joinpakarmy.gov.pk پر بھی وزٹ کیا جاسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں