لاڑکانہ میں ہندو پنچائت کی جانب سے دو روزہ فری آئی کیمپ کا انعقاد

بدھ 18 جنوری 2017 22:56

لاڑکانہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2017ء) لاڑکانہ میں ہندو پنچائت کی جانب سے دھرم شالا میں دو روزہ فری آئی کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس لیاقت نیشنل اسپتال کراچی کے ماہر امراض چشم ڈاکٹر خالد بھنبھو، پمز اسپتال اسلام آباد کے ڈاکٹر اشوک بچانی، ڈاکٹر راج کمار گل اور دیگر نے 500 سے زائد مریضوں کے آنکھوں کا مفت معائنہ کرکے انہیں ادویات فراہم کی جبکہ کیمپ میں 180 سے زائد مریضوں کے آنکھوں کا آپریشن بھی کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ہندو پنچائت لاڑکانہ کے چیئرمین ڈاکٹر دھرم پال، وائس چیئرمین راجندر کمار، پریس سیکریٹری ہریش لعل، سٴْدام چند اور دیگر نے بتایا کہ ہندو پنچائت لاڑکانہ غریب اور لاچار افراد جو آنکھوں کے مرض میں مبتلا ہیں ان کے لئے دو روزہ فری کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں مریضوں اور ان کے ورثا کو کھانے سمیت رہائش فراہم کی گئی ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ کیمپ کے انعقاد کا سلسلہ ہر سال جاری رکھا جائے گا تاکہ لاڑکانہ اور گرد و نواح کے لوگ اس سے فوائد حاصل کرسکیں۔

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں