لاڑکانہ پولیس کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں ،6ملزمان گرفتار ،اسلحہ اور منشیات برآمد

پیر 23 جنوری 2017 17:03

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2017ء) ایس ایس پی لاڑکانہ کامران نواز کی ہدایات پر لاڑکانہ پولیس نے ضلع کے مختلف علاقوں میں کاروائیاں کرتے ہوئے قتل، اغوا، ڈکیتی، چوری، پولیس مقابلوں اور منشیات فروشی سمیت دیگر سنگین نوعیت کے مقدمات میں مطلوب اور روپوش 6 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی ہے۔

ایس ایس پی آفیس لاڑکانہ سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق تھانہ باقرانی پولیس نے نائچ نہر کے قریب کاروائی کرتے ہوئے مطلوب ملزم حمیر جتوئی کو پسٹل اور گولیوں سمیت، تھانہ رحمت پور کی پولیس نے روپوش اور مطلوب ملزم بلاول ابڑو کو لوہی پل کے قریب پسٹل اور گولیوں سمیت، تھانہ گیریلو کی پولیس نے ملزم صدام رنگ کو سم شاخ کے قریب سے بندوق اور کارتوسوں سمیت، تھانہ ولید کی پولیس نے گھاڑ نہر کے قریب کاروائی کرتے ہوئے ملزم سلیم بگٹی کو دو کلو چرس سمیت، تھانہ اللہ آباد پولیس نے ریلوے ٹریک سے ملزم امجد کلہوڑو کو پاؤ چرس سمیت اور تھانہ عاقل پولیس نے گھاڑ نہر کے قریب کاروائی کے دوران ملزم ریاض گدارو کو پاؤ چرس سمیت گرفتار کرلیا ہے جبکہ گرفتار ملزمان کے خلاف ایسے مقدمات بھی درج کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

دوسری جانب ایس ایس پی لاڑکانہ کامران نواز پنجوتہ سے کاروایوں کے دوران بہتر کارکردگی دکھانے والے پولیس افسران و اہلکاروں کو شاباس، نقد رقم اور تعریفی اسناد بھی دیئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں