10 سنگین نوعیت کے مقدمات میں مطلوب روپوش ملزم سوجھرو جتوئی اور روپوش ملزم گل میر بروہی اسلحہ سمیت گرفتار

منگل 24 جنوری 2017 23:48

لاڑکانہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2017ء) ایس ایس پی لاڑکانہ کامران نواز کے ہدایات پر لاڑکانہ پولیس نے ڈکیتی، پولیس مقابلوں، غیرقانونی اسلحہ رکھنے سمیت 10 سنگین نوعیت کے مقدمات میں مطلوب روپوش ملزم سوجھرو جتوئی اور روپوش ملزم گل میر بروہی کو اسلحہ اور گولیوں سمیت گرفتار کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی لاڑکانہ کامران نواز نے کہا ہے کہ جرائم پیشہ افراد اور ان کی سرپرستی کرنے والے عناصر کے خلاف لاڑکانہ پولیس کی جانب سے کارروائیاں جاری رہیں۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ لاڑکانہ میں جرائم کا خاتمہ کرنے کے لئے پولیس سے تعاون کیا جائے تاکہ سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائی کرکے انہیں قانون کی گرفت میں لایا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں