لاڑکانہ میں شاہ لطیف اسکائوٹس کی 52 ویں سالگرہ کی تقریب میں کیک کاٹا گیا

منگل 24 جنوری 2017 23:48

لاڑکانہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2017ء) لاڑکانہ میں شاہ لطیف اسکائوٹس کی 52 ویں سالگرہ کی تقریب میں کیک کاٹا گیا جس میں چیئرمین ڈاکٹر حافظ گلاب موریو، محمد رکھیل بھٹو، خدابخش سیال، نریش کمار، حاجی غلام اللہ کلہوڑو، اختر امام، آپا نورجہان عباسی، سہیل قریشی، محمد صالح شیخ، عبدالوحید بھٹو، رضوان انصاری، عبدالرشید تنیو، قاضی مزمل، عبدالشکور سومرو اور دیگر نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چیئرمین ڈاکٹر حافظ گلاب موریو نے کہا کہ اسکائوٹ انسانی خدمت عبادت سمجھ کر کرتے ہیں اور شاہ لطیف اسکائوٹس کی جانب سے لاڑکانہ میں مختلف سماجی سرگرمیوں میں اپنا حصہ ڈالتے ہوئے انسان ذات کی خدمت کرنے کی راہ پر گامزن ہے جس جذبے کو جاری رکھا جائے گا۔

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں