لاڑکانہ میں والدین کا دن 4 فروری پر منایا جائے گا

منگل 24 جنوری 2017 23:48

لاڑکانہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2017ء) کیڈٹ کالج لاڑکانہ کے پرنسپال نے اپنے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا ہے کہ لاڑکانہ میں والدین کا دن 4 فروری پر منایا جائے گا جس کی صدارت جنرل آفیسر کمانڈنگ پنوعاقل میجر جنرل ظفراللہ خان کریں گے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب کیڈٹ کالج انتظامیہ کی جانب سے کالج کے سالانہ میگا ایونٹ کے لیے کالج میں تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ کے والدین کو تقریب میں شرکت کی دعوت دے دی گئی ہے۔

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں