لاڑکانہ میں سانحہ سیہون کے ایک اور شہید کی لاش گھر پہنچادی گئی

ہفتہ 18 فروری 2017 20:57

لاڑکانہ میں سانحہ سیہون کے ایک اور شہید کی لاش گھر پہنچادی گئی
لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2017ء) لاڑکانہ میں سانحہ سیہون کے ایک اور شہید کی لاش گھر پہنچادی گئی، ایک ہی خاندان کے دو بچے شہید جبکہ والد اور والدہ کے زخمی ہونے پر گھر میں صف ماتم بچھ گئی ہے، سانحہ سیوہن میں شہید ہونے والے ایک اور 18 ماہ کے بچے سمیر کھوکھر کی لاش آج اس کے گھر ?بھینس کالونی میں لائی گئی۔ اس موقع پر گھر میں صف ماتم بچھ گئی، خواتین لاش پر رو رو کر دہشتگردوں کو دہائی دیتی رہیں۔

(جاری ہے)

شہید بچے کے والد عاشق کھوکھر نے بتایا کہ وہ جمعرات کے روز اپنے دو بچوں، بیوی اور دیگر رشتیداروں کے ساتھ سیہون شریف درگاہ پر حاضری دینے کے لئے گئے تھے جہاں پر اچانک دھماکہ ہوا جس میں اس کے دو بیٹے 6 سالہ ضمیر کھوکھر اور 18 ماہ کا سمیر کھوکھر شہید ہوگئے، ضمیر کے لاش تو اس وقت ہی مل گئی تھی لیکن سمیر لاپتہ تھا جس کی لاش گذشتہ رات کو سیہون اسپتال سے ملی۔ واضع رہے کے اس واقعے میں شہید بچوں کے والد عاشق کھوکھر اور اس کی بیوی امیران بیگم ?بھی زخمی ہوئے تھے اور امیران بیگم اس وقت تک چانڈکا اسپتال میں زیر علاج ہے جبکہ سانحہ سیوہن کی لاڑکانہ پہچائی گئی میتوں کی مجموعی تعداد 9 ہوگئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں