لاڑکانہ، چنگچی اور تیز رفتار وین میں تصادم، پولیس اے ایس آئی جاں بحق، خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد زخمی

ہفتہ 18 فروری 2017 20:57

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2017ء) لاڑکانہ کے قریب روڈ چنگچی اور تیز رفتار وین میں تصادم، پولیس اے ایس آئی جاں بحق، خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد زخمی، اسپتال منتقل، وین ڈرائیور گرفتار۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز لاڑکانہ کے قریب دھامراہ روڈ پر شہدادکوٹ سے لاڑکانہ آنے والی چنگچی کو تیز رفتار وین نے پیچھے سے ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں چنگچی سوار گاؤں فتح پور کا رہائشی پولیس اے ایس آئی حبیب اللہ میرانی موقعہ پر جان بحق ہوگیا جبکہ چنگچی میں سوار خاتون نجمہ، خورشید میرانی اور بچے جس میں عبدالباسط، عمامہ اور دانش شامل ہیں زخمی ہوگئے جنہیں آسپاس کے علاقہ مکینوں نے زخمی حالت میں چانڈکا اسپتال کے شعبہ حادثات پہنچایا جہاں جان بحق پولیس اے ایس آئی کی لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کردیا گیا ہے جبکہ زخمیوں کا علاج جاری تھا۔

دوسری جانب حد کے دھامراہ تھانہ پولیس نے وین ڈرائیو کو گرفتار کرکے لاکپ کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں