ْچنگچی اور تیز رفتار وین میں تصادم، پولیس اے ایس آئی جاں بحق، خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد زخمی

ہفتہ 18 فروری 2017 22:11

لاڑکانہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 فروری2017ء) لاڑکانہ کے قریب چنگچی اور تیز رفتار وین میں تصادم، پولیس اے ایس آئی جان بحق، خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد زخمی، اسپتال منتقل، وین ڈرائیور گرفتار۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز لاڑکانہ کے قریب دھامرہ روڈ پر شہداد کوٹ سے لاڑکانہ آنے والی چنگچی کو تیز رفتار وین نے پیچھے سے ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں چنگچی میں سوار گاؤں فتح پور کا رہائشی پولیس اے ایس آئی حبیب اللہ میرانی موقع پر جان بحق ہوگیا جبکہ چنگچی میں سوار خاتون نجمہ، خورشید میرانی اور بچے جس میں عبد الباسط، عمامہ اور دانش زخمی ہوگئے جنہیں علاقہ مکینوں نے زخمی حالت میں چانڈکا اسپتال کے شعبہ حادثات پہنچایا جہاں جان بحق پولیس اے ایس آئی کی لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی جبکہ زخمیوں کا علاج جاری تھا۔

پولیس نے وین ڈرائیور کو گرفتار کرکے لاکپ کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں