لاڑکانہ کے 20 یونین کمیٹیز کے جنرل کونسلرز کا اجلاس

منگل 21 فروری 2017 22:27

لاڑکانہ۔ 21فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2017ء) لاڑکانہ کے 20 یونین کمیٹیز کے جنرل کونسلرز کا اجلاس منعقد ہوا جس میں غلام محمد وگن، نصیر احمد بھٹو، سکندر علی کنگو، سعید احمد میمن، آصف علی لغاری، نثار احمد بگھیو اور دیگر نے شرکت کرتے ہوئے محکمہ بلدیہ سندھ کی جانب سے صوبے بھر کے جنرل کونسلرز کے لئے ماہانہ تنخواہ کا اعلان نہ کرنے کی مذمت کی کرتے ہوئے پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، وزیراعلیٰ سندھ، محکمہ بلدیہ کے صوبائی وزیر سمیت دیگر حکام سے مطالبہ کیا کہ میئر، ڈپٹی میئر، ضلعی، ٹائون و یونین کونسل چیئرمین اور وائیس چیئرمین کی طرح جنرل کونسلرز کے لئے ماہانہ تنخواہ کا اعلان کیا جائے بصورت دیگر 26 فروری کو اجلاس طلب کرکے مزید لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں