سکھر کے سادھو بیلہ میں ہندو برادری 24 فروری کو شوارتری کا تہوار منائے گی

بدھ 22 فروری 2017 21:41

لاڑکانہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2017ء) سکھر کے ساد بیلے میں ہندو برادری کی جانب سے 24 فروری کو شوارتری کا تہوار منایا جائے گا۔

(جاری ہے)

اسی سلسلے میں لاڑکانہ کے ہندو، ہریجن سمیت دیگر اقلیتی برادریوں کے نوجوانوں نے قافلے کی صورت میں روانہ ہوگئے جس میں 60 سے زائد نوجوان شامل ہیں۔ اس موقع پر نوجوانوں ندیم ہریجن، آنند، موتی لعل اور دیگر نے بتایا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی ہم سادھو بیلہ میں شوارتری تقریبات اور پوجا پاٹ کے لئے جا رہے ہیں جہاں اپنے مذہبی روایات میں شرکت کرکے ملکی سلامتی و خوشحالی کے لئے خصوصی دعائیں کریں گے۔

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں