لاڑکانہ میں مسلم لیگ ن ورکرز کی جانب سے سانحہ سیہون کے شہداء کی یاد میں تعزیتی اجلاس

بدھ 22 فروری 2017 21:41

لاڑکانہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2017ء) لاڑکانہ میں پاکستان مسلم لیگ ن ورکرز رابطہ کمیٹی کی جانب سے سانحہ سیہون کے شہداء کی یاد میں تعزیتی اجلاس پارٹی آفس میں منعقد کیا گیا جس میں مرکزی کونسلر احمد بخش کورائی، الطاف جوکھیو، سرائی غلام رزاق کولاچی، نثار چانڈیو، محمد خان گاڈہی، سید لعل شاہ، حاجی محمد صلاح بروہی، حاجی بشیر احمد بھٹی اور دیگر نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر رہنماؤں نے کہا کہ قلندر لعل شہباز کی درگاہ پر حملہ کرکے دہشت گردوں نے پوری انسانیت کا قتل کیا ہے ایسے واقعات ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتے۔ رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ صوبے بھر کے درگاہوں کو فول پروف سیکورٹی فراہم کرکے عوام کے جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے۔

متعلقہ عنوان :

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں