سیپکو انتظامیہ نے شہر کے متعدد علاقوں کو اندھیرے میں ڈبو دیا

شہریوں کا بجلی لوڈشیڈنگ، اوور بلنگ اور عملے کیخلاف لائوڈ اسپیکر پر انتظامیہ کے خلاف شہریوں کو گیت سناکر انوکھی احتجاجی ریلی نکالی گئی

بدھ 22 فروری 2017 23:05

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2017ء) سیپکو انتظامیہ نے شہر کے متعدد علاقوں کو اندھیرے میں ڈبو دیا، شہریوں کا بجلی لوڈشیڈنگ، اوور بلنگ اور عملے کے خلاف لائوڈ اسپیکر پر انتظامیہ کے خلاف شہریوں کو گیت سناکر انوکھی احتجاجی ریلی نکالی گئی جو شہر کے مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی پریس کلب کے سامنے پہنچی جہاں سیپکو انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر علاقہ مکینوں عبدالحفیظ سامٹیو، نثار علی میمن، فراز کھاوڑ اور دیگر نے بتایا کہ ہمارے علاقوں محلہ سیمع آباد، علی گوہر آباد اور اللہ آباد میں سیپکو انتظامیہ کی جانب سے دن اور رات کے اوقات میں بجلی کی طویل غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جبکہ شکایت کرنے پر عملے کی جانب سے اضافی بل بھیج کر قانونی طور پر لگائے گئے بجلی کے میٹرز اتروائے جارہے ہیں جس عمل سے علاقہ مکین تنگ آچکے ہیں، مسلسل شکایات کے باوجود بھی مسائل حل نہ ہوسکے ہیں۔

علاقہ مکینوں نے پانی و بجلی کے مملکتی وزیر سمیت دیگر بالا حکام سے اپیل کی کہ بجلی لوڈشیڈنگ، اضافی بل بھیجنے کا سلسلہ بند کرکے ملوث عملے کے خلاف کاروائی کی جائے بصورت دیگر سیپکو آفیس کا گھیراؤ کرکے سخت احتجاج کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں