کوسٹ گارڈ کی پسنی اور گوادر میں کارروائی، بھاری مقدار میں شراب برآمد کرلی

جمعرات 12 جنوری 2017 19:43

لسبیلہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جنوری2017ء)پاکستان کوسٹ گارڈ کی بلوچستان کے علاقے پسنی اور گوادر میں کارروائی کے نتیجے میں بھاری مقدار میں شراب برآمد کرلی ۔کوسٹ گارڈ ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران دو غیر ملکیوں سمیت سات ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

ملزمان کے قبضے سے غیر ملکی شراب پکڑی گئی جس کی مالیت 63لاکھ روپے بتائی جاتی ہے۔کوسٹ گارڈ عملے نے مشتبہ لانچ پر چھاپہ مار کر چھ ہزار لیٹر ایرانی ڈیزل بھی ضبط کر لیا۔کارروائی کے دوران دو غیر ملکیوں سمیت سات ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا جن کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں