اسپیکر بلوچستان اسمبلی راحیلہ درانی کا دورہ گڈانی

سانحہ گڈانی میں جاں بحق مزدوروں کے لواحقین سے اظہار تعزیت

جمعہ 13 جنوری 2017 22:23

لسبیلہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جنوری2017ء) اسپیکر بلوچستان اسمبلی راحیلہ درانی کا دورہ گڈانی، یکم نومبر کو سانحہ گڈانی میں جاں بحق ہونے والے مقامی مزدوروں کے لواحقین سے اظہار تعزیت۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز اسپیکر بلوچستان اسمبلی راحیلہ درانی نے گڈانی کا دورہ کیا۔ اس موقع پر یکم نومبر کو ہونے والے آتشزدگی کے متاثرہ پلاٹ نمبر 54 کا بھی دورہ کیا۔

اسسٹنٹ کمشنر نعیم جان گچکی نے انہیں سانحہ گڈانی اور سانحہ کے بعدا حکومت بلوچستان کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات سے متعلق بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

بعد ازاں اسپیکر بلوچستان اسمبلی راحیلہ درانی نے یکم نومبر کو ہونے والے سانحہ میں جاں بحق ہونے والے مقا می مزدروں کے لواحقین کے گھر جا کر ان سے تعزیت کی۔ اس موقع پر لواحقین سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ شپ بریکنگ میں ہونے والے حادثات کے حوالے سے حکومت نے واضح پالیسی اپنائی ہوئی ہے، وزیر اعلیٰ سمیت تمام اسمبلی ممبران کو گڈانی میں آتشزدگی کے واقعات میں قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر انتہائی افسوس ہے اور حکومت اس سلسلے میں واضح پالیسی پر گامزن ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں تمام اسمبلی ممبران کی جانب سے تعزیت کے لئے آپ لوگوں کے پاس آئی ہوں۔

متعلقہ عنوان :

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں