لسبیلہ کے صنعتی اداروں میں لیبر قوانین پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائیگا ،ڈپٹی کمشنر سید ذوالفقار علی شاہ

منگل 24 جنوری 2017 23:11

لسبیلہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جنوری2017ء)ڈپٹی کمشنر لسبیلہ سید ذوالفقار علی شاہ ہا شمی نے کہا ہے کہ لسبیلہ کے صنعتی اداروں میں لیبر قوانین پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائیگا اور قواعد وضوابط کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف سخت ایکشن لیا جائیگا ان خیالات کا اظہار انھوںنے لسبیلہ کے صنعتی اداروں فیکٹریوں کے دورے کے موقع پر لیبر ڈیپارٹمنٹ کے افسران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ایس ایس پی لسبیلہ جعفر خان ، اے سی حب نعیم جان گچکی تحصیلدار حب سیف اللہ کاکڑ ، محکمہ ماحولیات کے افسران بھی انکے ہمراہ تھے،ڈپٹی کمشنر نے فیکٹری میں پندرہ سال سے کم عمر لڑکوں کے کام کرنے پر سختی سے اظہار برہمی کرتے ہوئے فوری طورپر لیبرڈیپارٹمنٹ کے افسران سے رپورٹ طلب کی اور فیکٹری مالک کے خلاف قواعد وضوابط کے مطابق قانونی کاروائی کے احکامات جاری کئے بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے حب پیرکس روڈ پر واقع فیکٹری کا بھی معائنہ کیا اور صنعتی فضلے سے پھیلنے والی آلودگی کی روک تھام کے حوالے سے متعلقہ فیکٹری کے مالکان کے ساتھ اجلاس بھی منعقد کی ، ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سالڈویسٹ منیجمنٹ پلان پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائیگا ۔

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں