اے سی لیہ کی مہنگے داموں کھاد فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی

ہفتہ 14 جنوری 2017 22:40

لیہ ۔14 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جنوری2017ء)اے سی لیہ عابد کلیار نے کھادوں کی مقررہ نرخوںپر فراہمی کو یقینی بنانے کے سلسلہ میں کھاد ڈیلرز کا اچانک معائنہ کیا۔ جس کے دوران تین کھاد ڈیلرز خلاف ورزی کے مرتکب پاے گئے ۔

(جاری ہے)

جن میں سے ایک پر 6ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا جب کہ ایک ڈیلر شیخ فیاض بائی پاس روڈ لیہ کے خلاف مقدمہ درج کرایا گیا تیسرے کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔اس موقع پر اے سی لیہ نے کھاد ڈیلرز کو ہدایت کی کہ وہ مقررہ نرخوں پر کھاد کی فراہمی کو یقینی بنائیں ورنہ انکے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

لیہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں