لیہ میں انسداد پولیو مہم شروع، پا نچ سال تک کی عمر کے 318942 بچوں کو پو لیو سے بچاؤ کے قطرے پلا ئے جائیں گے

پیر 16 جنوری 2017 19:05

لیہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2017ء) ضلع میں سہ روزہ انسداد پو لیو مہم کے دوران پا نچ سال تک کی عمر کے 318942 بچوں کو پو لیو سے بچاؤ کے قطرے پلا نے کے لئے محکمہ صحت کی 760خصوصی ٹیمیں سرگرم عمل ہیں، یہ با ت ڈی سی واجد علی شاہ کو پو لیو مہم کے افتتا ح کے موقع پر ڈی ایچ کیو ہسپتا ل لیہ میں سی ای او صحت ڈاکٹر امیر عبداللہ سامٹیہ نے بریفنگ کے دوران بتا ئی ،اس موقع پر ڈی واجد علی شاہ ، سی ای اوڈاکٹر امیر عبد اللہ سامٹیہ ، ایم ایس ڈاکٹر عتیق الرحمن نے بچوں کو پو لیو سے بچاؤ کے قطرے پلا کر مہم کا افتتاح کیا ۔

(جاری ہے)

ڈی سی نے سو فیصد ٹارگٹ کے حصول کے لئے پو لیو ٹیموں کی موثر ما نیٹرنگ کر نے کی ضرورت پر زور دیا ۔ سی ای او نے بریفنگ کے دوران بتا یا کہ ضلع لیہ میں 18جنو ری تک تین روزہ پو لیو مہم کے دوران 318942پا نچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پو لیو سے بچاؤ کے قطرے پلا نے کے لئے 760خصوصی ٹیمیں سرگرم عمل ہیں جس کے لئے 44میڈیکل افسران، 156ایریا انچارج خد ما ت سرانجا م دے رہے ہیں اور ضلع بھر کی 9سو سے زائد لیڈی ہیلتھ ورکرزپر مشتمل 656مو بائل ٹیمیں گھر گھر جا کر پو لیو سے بچاؤ کے قطرے پلا نے کا کا م کر رہی ہیں اور 69فکسڈ پوائنٹ پر جبکہ 35ٹرانزٹ پوائنٹ پر پو لیو سے بچاؤ کے قطرے پلا ئے جا رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

لیہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں