ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لیہکا جیل کا دورہ، حوالاتی کی رہائی کاحکم دیا

جمعرات 16 فروری 2017 19:22

لیہ۔16 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 فروری2017ء) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج لیہ ظفراللہ خان نے جمعرات کو یہاں ڈسٹرکٹ جیل لیہ کا دورہ کیا ،انہوں نے ہسپتال ،کچن اسیران ،نو عمرقیدیوں کے وارڈاورخواتین قیدیوںکے وارڈو سزائے موت بلاکس کامعائنہ کیا، انہوںنے جیل میں صفائی و سکیورٹی کے انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا اور معمولی جرم میں ملو ث ایک حوالاتی کی رہائی کا بھی حکم دیا،اس موقع پر سپرنٹنڈنٹ جیل محمد فیروز کلیار اورڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کاشف رسول خالد بھی ان کے ہمراہ تھے۔

متعلقہ عنوان :

لیہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں