پانامہ لیکس میں جن کے نام آئے ہیں ان کو جیل جانا ہوگا ،ْعمران خان

پانامہ لیکس کیس میں شریف خاندان کی سیاست دفن ہوجائے گی ،ْ میڈیا سے گفتگو

اتوار 8 جنوری 2017 15:10

لودھراں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جنوری2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس میں جن کے نام آئے ہیں ان کو جیل جانا ہوگا۔

(جاری ہے)

جہانگیر ترین کی رہائش گاہ کے باہر میڈیا سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ جب ملک کا پیسہ چوری ہوتا ہے تو عوام کاچوری ہوگا ملکی دولت لوٹ کر شریف خاندان امیر بن گیا۔عمران خا ن نے کہا کہ جرم کرنیوالوں کو جیل جانا ہوگا ،پانامہ لیکس میں سیاست نہیں لوگوں نے جرم کیا ہے۔پانامہ لیکس کیس میں شریف خاندان کی سیاست دفن ہوجائے گی۔

متعلقہ عنوان :

لودھراں میں شائع ہونے والی مزید خبریں