زمینداروں،کاشتکاروں اور زمینو ں کے مالکان کے نقصانات کے ازالے کیلئے ہر ممکن ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں، مولانا امیر زمان

اتوار 8 جنوری 2017 21:50

لورالائی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جنوری2017ء)جمعیت علماء اسلام کے صوبائی نائب و ضلعی امیر رکن قومی اسمبلی مولانا امیر زمان کو نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے پراجیکٹ ڈائر یکٹر ڈاکٹر زبیر احمد ، ڈائریکٹر ماحولیا ت وسوشل معاملات حاجی عبدالظاہر ، ریذیڈ یشنل انجینئر نورالحق مندوخیل اور سیکورٹی اداروں کے حکام نے ان کے قلعہ سیف اللهکوٹکی میختر نیشل ہائی وے کے زیر تعمیر سڑک کی تعمیر کے بارے میں تفصیلی بریفینگ دیتے ہوئے کہا کہ یہ سڑک 68 کلو میٹر پر مشتمل ہے اور یہ سڑک انشاء الله 28 اگست 2018ء تک مکمل تعمیر ہوجائے گی اور اس پر ابھی تک دس فیصد تک کام مکمل ہوچکا ہے ۔

یہ سڑک ایشین ڈویلپمنٹ بینک اور مرکزی حکومت کے فنڈز سے تعمیر کی جارہی ہے۔ اس سڑک پر پل بھی تعمیر کیے جائیں گے اور اس کیلئے فی الحال چار ارب پنتالیس کروڑور مختص ہوئے ہیں اور پہاڑ کی کٹنگ بھی کی جارہی ہے تاکہ طویل مسافت کا سلسلہ ختم کیا سکے اور اسی طرح سڑک کے ساتھ متعلقہ باغات ،مکانات اور ذاتی زمینوں کے مالکان کو نقصانات کے ازالے کیلئے بھی فنڈز حکومت کی پالیسی کے مطابق فراہم کیے جارہے ہیں اور سیکورٹی کے لیے ایف سی بھی موجود ہے۔

(جاری ہے)

اس موقعے پر جمعیت علماء اسلام کے ضلعی کابینہ ارکان موجود تھے۔ اس موقع پر مولانا امیر زمان نے کہا کہ میر ے تجویز اورجدوجہد سے اور بار بار متعلقہ وزارت اور چیئرمین نیشنل ہائی وے سے ملاقاتوں کے بعد اس سڑک کی تعمیر کیلئے فنڈز جاری ہوئے اور اب میر ی محنت اورکوششوں سے قلعہ سیف الله تا میختر این ایچ اے سڑک کی تعمیر کیلئے فنڈز ریلیز کیے گئے ہیں اور یہ سڑک بھی جلد از جلد تعمیر کی جائے گی اور ناقص تعمیر کسی صور ت میں برداشت نہیں کی جائے گی۔

انہوں تعمیراتی کمپنی کے اعلی حکام کو ہدایت دی کہ اس سڑ ک کی تعمیر کے دوران تمام خطرناک موڑ ختم کیے جائیں اور زمینداروں، کاشتکاروں، مالک مکانات اور زمینو ں کے مالکان کے نقصانات کے ازالے کے لیے اوران کے مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں اور پل بھی معیاری اور پایہ دار تعمیر کیے جائیں اور تعمیراتی کمپنی کی سیکورٹی بھی پوری ذمہ داری سے ادا کی جائے تاکہ یہ عوام کو بہترین سفری سہولیات کی فراہمی کیلئے یہ منصوبہ جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جاسکے اور اس شاہراہ پر مستقل امن و امان قائم رکھنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں تاکہ بلوچستان بھر کے زمیندار‘ کاشتکار ، ٹرانسپورٹر ز، مریض، خواتین، مرد، بوڑھے، جوان اور بچے، طالب علم و اساتذہ بروقت ملک کے دیگرعلاقوں میں پہنچ کر مستعفید ہوسکیں۔

انہوں نے کہا کہ جمعیت علما ء اسلام اس اہم منصوبے پر کوئی کوتاہی یا غفلت برداشت نہیں کر ے گی ۔

لورالائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں