عوام کے حقوق کیلئے ہر فورم پر آواز بلند کی جائے گی لورالائی دکی سمیت پورے ضلع میں ایسا مثالی کام کریں گے جس سے آنے والی نسلیںاستفادہ کریں گی

صوبائی مشیر جنگلات و حیوانات عبیداللہ جان اور مشیر صنعت سردار در محمد ناصر کی قبائلی عوام سے فاتحہ خوانی کے موقع پر گفتگو

بدھ 18 جنوری 2017 23:02

لورالائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جنوری2017ء)عوام کے حقوق کے لئے ہر فورم پر آواز بلند کی جائے گی لورالائی دکی سمیت پورے ضلع میں ایسا مثالی کام کریں گے جس سے آنے والی نسلیںاستفادہ کریں گی ۔ان خیالات کا اظہار صوبائی مشیر جنگلات و حیوانات عبیداللہ جان بابت اور صوبائی مشیر صنعت و حرفت سردار در محمد ناصر نے لورالائی میں مختلف قبائلی لوگوں فاتحہ خوانی کے موقع پر خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومتی اقدامات کے باعث بلوچستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے صوبائی حکومت کی زیر قیادت صوبے کے تمام اضلاع میں برابری کے بنیاد پر ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھا دیا گیا ہے،عوامی خدمت کا سلسلہ جاری رکھا جائے گااور 2018کے عام انتخابات میں کارکردگی کی بنیاد پر بھرپورحصہ لیکر کامیابی حاصل کریں گے ، سابقہ ادوار میں صرف ذاتی مفادات کو ملحوظ خاطر رکھ کر سکیمات کی بندر بانٹ کی گئی مگر اب ایسا نہیں ہوگا،صوبائی حکومت کے ان قومی منصوبوںمیںعلاقے کے مقامی وسائل کو استعمال میں لایا جائے گا اور مقامی لوگوں کو بھی روزگار فراہم کیا جائے گاقومی شاہراوں کی تعمیر کو یقینی بنانے اور ان کی فعالیت کیلئے ہر ممکن تعاون جاری رہے گا جنکی تکمیل سے عوام کا معیار زندگی بہتر ہونے کے ساتھ ساتھ علاقے سے بیروزگاری کے خاتمے میں مدد بھی ملے گی ،جاری ترقیاتی کاموں پر کام تیز کیا جائے تاکہ عوام کو جلد ریلیف مل سکے ،انہوں نے کہا کہ رواں سال لورالائی اور دکی میں ترقیاتی انقلاب لائیں گے انشاء اللہ بلوچستان میں نئے دو رکا آغاز ہوگا، پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے میں بلوچستان اور گوادر بندرگاہ کو کلیدی اہمیت حاصل ہے اسکی تکمیل سے بلوچستان صنعتی اور تجارتی سرگرمیوں کا مرکز بننے جا رہا ہے حکومت نے صوبے میں عوام کی ترقی اور خوشحالی کے ساتھ ساتھ بیروزگاری میں کمی لانے کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھائے ہیں 20ہزار آسامیوں پر نوجوانوں کو میرٹ کی بنیاد پر ملازمتیں دی جائیں گی ، انہوں نے کہا کہ ہماری اولین ترجیح ہے کہ عوام کو بہتر سے بہتر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

لورالائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں