پشتونخواہ میپ 15مارچ سے مردم شماری میں بڑھ چڑھ کہ حصہ لے گی، تمام سیاسی ، مذہبی جماعتیں متحد ہو کر حصہ لیں، صوبائی مشیر جنگلات و حیوانات عبید اللہ جان بابت

منگل 14 فروری 2017 21:36

لورالائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 فروری2017ء) پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اور صوبائی مشیر جنگلات و حیوانات عبید اللہ جان بابت ، چیئرمین بلدیہ و بوری شہر کے علاقائی سیکرٹری نعمت جلالزئی، ضلعی ایگزیکٹیو ممبران ڈسٹرکٹ وائس چیئرمین احمد جان ناصر ایڈوکیٹ ، ڈسٹرکٹ چیئرمین زکوٰة داد خان علیزئی، عالم جان حمزہ زئی ، احمد خان ترین ، عبد الرازق ترین، عبد الغنی فدائی، وائس چیئرمین بلدیہ سردار جعفر خان اوتمانخیل نے بلدیہ ہال میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پشتونخواہ میپ 15مارچ سے شروع ہونے والی مردم شماری میں بڑھ چڑھ کہ حصہ لے گی ۔

مردم شماری میں تمام سیاسی ، مذہبی جماعتیں متحد ہو کر حصہ لیں ۔ یہ پشتون قوم کے لیے زندگی اور موت کا مسئلہ ہے 19سال عبد سپریم کورٹ نے مردم شماری کرانے کا حکم دے کر تاریخی فیصلہ کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ 1961تک پشتون قوم صوبے کی سب سے بڑی قوم تھی ۔ ہمیں جعلی مردم شماری کے ذریعے ماضی میں اقلیت میں تبدیل کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ بلوچ پشتون صوبے میں برابری کے حق سے کسی صورت دستبردار نہیں ہو سکتے ۔

بولان تا چترال صوبے کے قیام تک جدوجہد جاری رکھیں گے انہوں نے کہا کہ مردم شماری کے خلاف واویلا مچانے والے اپنے مقاصد میں کسی صورت کامیاب نہیں ہو سکتے انہوں نے کہا کہ وسائل کے منصفانہ تقسیم کے لیے شفاف مردم شماری اشد ضروری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پشتونوں کے ساتھ ہر وقت زیادتیاں ہوتی رہیں اب پشتون خواہ میپ نے قوم کو سیاسی شعور دیا ہے ذیادتیوں ، نا انصافی اور ظلم و ذیادتی کا دور اب گزر گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ افغان کھڈوال اقوام متحدہ میں رجسٹرڈ ہیں ۔ مردم شماری کو کسی صورت نہیں روکا جاسکتا ۔ انہوں نے کہا کہ پشتونوں کے ہزاروں شناختی کارڈ ز بلاک ہیں نادرا سے بات کی ہے تمام کارڈز ریلیز کرائے جائیں ۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے مردم شماری کرانے کے حوالے سے تمام ضروری انتظامات کر رکھے ہیں ۔ ملازمین غیر جانبداری کے ساتھ مردم شماری کے ضرائض سرانجام دیں گے پشتون خواہ کے کارکن بنیادی یونٹوں میں اس حوالے سے قوم کو آگاہ رکھنے کے لیے سیمنارز ، واک اور میٹینگز کا سلسلہ شروع کر دیں تاکہ زیادہ سے زیادہ عوام اس قومی مہم میں بھرپور حصہ لے کر ملک اور صوبے کی ترقی میں اپنا بنیادی کردار ادا کر سکیں۔

متعلقہ عنوان :

لورالائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں