مالاکنڈ میں لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر دفعہ 144 نافذ کر دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر ظفر علی شاہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 21 جنوری 2017 11:04

مالاکنڈ (اُردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21 جنوری 2017ء): مالاکنڈ ایجسنی میں لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پردفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کشمنر مالا کنڈ ظفر علی شاہ نے کہا کہ لاؤڈ اسپیکر کےغیرقانونی استعمال پردفعہ144 نافذ کر دی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ لاؤڈاسپیکر کےغیرقانونی استعمال پر دفعہ 144 ایک ماہ کے لیے نافذ العمل ہوگی۔ جس کے تحت مساجد میں لاؤڈ اسپیکر صرف اذان اورجمعےکےخطبے کے لیے استعمال کیا جائے گا ۔ ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ لاؤڈ اسپیکر سے اشتعال انگیزتقاریرکرنےوالوں کےخلاف کارروائیوں کے سلسلے کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔

مالاکنڈ میں شائع ہونے والی مزید خبریں