جماعت اسلامی ملاکنڈ نے 10یونین کونسلوں میں یوتھ انٹرا پارٹی الیکشن کا اعلان کردیا

پیر 16 جنوری 2017 20:00

ملاکنڈ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2017ء) جماعت اسلامی ملاکنڈ نے ملاکنڈ کے 10یونین کونسلوں میں یوتھ انٹراپارٹی الیکشن کا اعلان کردیا ہے۔ 10یونین کونسلوں میں یوتھ انٹرا پارٹی الیکشن 12فروری کو ہونگے ۔

(جاری ہے)

ضلعی آمیر مولانا جمال الدین اور ضلعی سیکرٹری اطلاعات خیر الرحمان کے جاری کردہ بیان کے مطابق ان یونین کونسلوں میں الیکشن کے کاغذات نامزدگی 15جنوری سے 20جنوری تک سبائون آفس سخاکوٹ اور الخدمت آفس بٹ خیلہ میں جمع کئے جائینگے ۔

انہوں نے کہا کہ ضلع ملاکنڈ کی18 یونین کونسلوں میں یوتھ انٹرا الیکشن کا انعقاد احسن طریقے سے ہوا ہے جبکہ ان باقی یونین کونسلوں میں انتخابات 12فروری ہو نگے ۔ انہوں نے کہا کہ ضلع ملاکنڈ کے نوجوانوں نے یوتھ الیکشن میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیکر جماعت اسلامی پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ12فروری کو جن یونین کونسلوں میں انتخابات ہونگے ان میں تحصیل درگئی اور تحصیل بٹ خیلہ کے 5,5 یونین کونسل شامل ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

مالاکنڈ میں شائع ہونے والی مزید خبریں