سابق ضلعی ناظم ملاکنڈ فدا محمد پی ٹی آئی کے ڈویژنل جنرل سیکرٹری ملاکنڈ مقرر

منگل 17 جنوری 2017 19:46

ملاکنڈ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2017ء) سابق ضلعی ناظم ملاکنڈ فدا محمد پی ٹی آئی کے ڈویژنل جنرل سیکرٹری ملاکنڈ مقرر ہو گئے ۔ ڈویژنل صدر اور صوبائی وزیر برائے کھیل و ثقافت محمود خان نے نوٹیفیکیشن جاری کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق :۔

(جاری ہے)

سابق ضلعی ناظم ملاکنڈ اور پی ٹی آئی کے رہنماء حاجی فدا محمد کو پی ٹی آئی کا ڈویژنل جنرل سیکرٹری مقرر کیا گیا ہے اور اس سلسلے میں ڈویژنل صدر محمود خان نے باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کیا ہے ۔ نومنتخب ڈویژنل جنرل سیکرٹری حاجی فدا محمد کو فوری طور پر پارٹی کے مضبوطی کے لئے کام شروع کرنے کے ہدایات جاری کئے گئے ہیں ۔

مالاکنڈ میں شائع ہونے والی مزید خبریں