ملک وال، بھیرہ روڈپر پیدل کالج جاتے ہوئے طالب علم پر ایکسی ویٹر مشین چڑھ گئی، طالبعلم موقع پر ہی جاں بحق، ڈرائیور فرار

ہفتہ 10 دسمبر 2016 16:46

ملک وال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 دسمبر2016ء) ملکوال بھیرہ روڈپر پیدل کالج جاتے ہوئے طالب علم پر ایکسی ویٹر مشین چڑھ گئی طالب علم کچل کر موقع پر ہی جانبحق ہوگیا۔مشین کا ڈارئیور موقع سے فرار ہو گیا واقعہ کے خلاف اہل علاقہ نے سڑک بلاک کر کے شدید نعرہ بازی بھی کی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق11 ویں جماعت کا طالب علم محمد طیب ولد محمد اشرف سکنہ مڈھ موڑ ملکوال بھیرہ روڈپرصبح8 بجے کے قریب گھر سے پیدل کالج جارہا تھا کہ مقامی پٹرول پمپ کے قریب پیچھے سے آنے والی ایکسی ویٹر مشین نے اسے بری طرح کچل دیا ۔

جس سے وہ موقع پر ہی جانبحق ہوگیا ڈارئیور مشین کو چھوڑ کر فرار ہوگیا۔ واقعہ کے خلاف اہل علاقہ نے سڑک بلاک کر کے احتجاج کرتے ہوئے نعرہ بازی بھی کی جبکہ پولیس تھانہ میانی نے نعش پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال پہنچادی ہے۔

متعلقہ عنوان :

ملکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں